آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم بھرپور فارم میں ہے،مکی آرتھر

بدھ 23 مئی 2018 17:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم بھرپور فارم میں ہے وہ انگلینڈ کو بھی ٹیسٹ سیریز میں شکست دیکر پانچویں پوزیشن کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم جمعرات کے روز انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آسکتا ہے جبکہ ایک صفر سے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے بعد بھی پاکستان ساتویں نمبر پر برقرار رہے گا اور سیریز میں شکست کے باعث پوائنٹس میں مزید کمی ہوگی ملکی آرتھر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کی یہ نوجوان ٹیم آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد بھرپور فارم میں ہیں وہ انگلینڈ کی ٹیم کو بھی سیریز میں شکست دے سکتے ہیں اور ان کی نڈر ٹیم کے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے بلکہ یہ ٹیم دورہ انگلینڈ سے کچھ نہ کچھ حاصل کرکے ہی آئے گی ۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 17:12:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :