سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کی اولیمپئن محمد فضل کی وفات پر اظہار تعزیت۔

جمعرات 24 مئی 2018 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان اور اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیر (ر) سلطان ستی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین نے اولیمپئن راجہ محمد فضل کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،ْانہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ راجہ محمد فضل کی اتھلیٹکس کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، واضع رہے کہ راجہ فضل نے 1952 ء میں فن لینڈ کھیلی گئی اولمپک گیمز میں 4X400 ریلے ریس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
وقت اشاعت : 24/05/2018 - 12:05:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :