لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربڑا فیصلہ

قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

جمعرات 24 مئی 2018 14:37

لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربڑا فیصلہ
لندن(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2018 ء) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم پہلی اننگز میں اچھا سکور کرے گی،انگلینڈ نے ٹیم میں مارک ووڈ کو شامل کیا ہے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے باﺅلنگ ہی کرتے ، پاکستان نے راحت علی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں آمنا سامنا ہوگا، آخری مرتبہ 2016 ءمیں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔

(جاری ہے)

گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جو روٹ ادا کریں گے۔

آج سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی قومی ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہوگی۔اس سے قبل لارڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے محمدعامر کودور حاضر کا بہترین فاسٹ باﺅلر قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے محمد عامر کی فٹنس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے،وہ لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہیں ،اس گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی توجہ کا زیادہ محور فاسٹ باﺅلر محمد عامر ہی رہے ۔

مکی آرتھر کا مزید کہناتھا کہ ہم نے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا جائزہ لیا ہے اور ٹرینٹ بولٹ کی باﺅلنگ کی ویڈیو بھی دیکھی ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ عامر بھی ٹرینٹ بولٹ کی طرح انگلش بلے بازوں پر غضب ڈھا سکتے ہیں۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر موجودہ دور کا بہترین فاسٹ باﺅلر ہے اور وہ بائیں کے بلے بازوں کے لیے تو تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،انگلش ٹاپ آرڈر میں تو ایلسٹرکک،مارک سٹون مین اور ڈیوڈ مالان کی شکل میں لیفٹ ہینڈڈ بلے باز بھی موجود ہیں ،محمد عامر کئی بار بدقسمت بھی ثابت ہوئے ہیں اور ان کی باﺅلنگ پر کئی کیچز بھی ڈراپ ہوئے ہیں تاہم وہ لارڈ ٹیسٹ میں عمد ہ کاکردگی کے لیے پرعزم ہیں اور ہمیں بھی امید ہے کہ اس بار سب کچھ ٹھیک رہے گا ۔
وقت اشاعت : 24/05/2018 - 14:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :