الیسٹرکک نے مسلسل زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ برابرکرڈالا

کک نے پاکستان کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں حصہ لے کر مسلسل زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ایلن بارڈر کا عالمی ریکارڈ برابر کیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:28

الیسٹرکک نے مسلسل زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ برابرکرڈالا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) انگلینڈکے اوپنر اورتجربہ کار بلے باز الیسٹرکک نے پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں حصہ لے کر مسلسل زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ایلن بارڈر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیاہے۔الیسٹرکک اپنے کیریئر کا مسلسل 153واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ آسٹریلیاکے ایلن بارڈر نے مارچ1979 سے مارچ1994 تک اتنے ہی مسلسل میچز کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کیاتھا۔

(جاری ہے)

ایلن بارڈر اور الیسٹرکک کے مسلسل 153ٹیسٹ میچوں کے بعد مارک وا107، سنیل گواسکر106اور برینڈن میکولم اپنی ٹیم کے مسلسل 101ٹیسٹ میچوں کا حصہ بنے تھے۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد الیسٹرکک نے اب تک صرف ایک ہی ٹیسٹ میچ مس کیاہے جب وہ بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں بیماری کے سبب میدان نہیں اترسکے تھے۔واضح رہے کہ الیسٹر کک کو انگلینڈ کی جانب سے سب زیادہ ٹیسٹ رنز(1200+) اور سب سے زیادہ 32 ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ اس وقت وہ خراب فارم کا شکار ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/05/2018 - 22:28:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :