پاکستان کی لارڈز ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 235 رنز بنا کر مجموعی طور پر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی، 110 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد جوز بٹلر اور ڈومنک بیس نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 125 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا، جوروٹ 68 رنز بنا کر آئوٹ، بٹلر 66 اور ڈومنک 55 رنز بنا کر ناقابل شکست، عامر، عباس اور شاداب کی 2، 2 وکٹیں

ہفتہ 26 مئی 2018 23:51

پاکستان کی لارڈز ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 235 رنز بنا کر مجموعی طور پر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی، 110 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد جوز بٹلر اور ڈومنک بیس نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 125 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا، جوروٹ 68 رنز بنا کر آئوٹ، بٹلر 66 اور ڈومنک 55 رنز بنا کر ناقابل شکست، عامر، عباس اور شاداب کی 2، 2 وکٹیں
لارڈز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) جوز بٹلر اور ڈومنک بیس نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچا لیا لیکن پاکستان کی میچ میں گرفت تاحال مضبوط ہے، میزبان ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا کر مجموعی طور پر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، 110 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد میزبان ٹیم پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہا تھا لیکن اس موقع پر جوز بٹلر اور ڈومنک بیس پاکستانی بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں 125 قیمتی رنز جوڑ کر نہ صرف ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا بلکہ اسے 56 رنز کی برتری بھی دلائی، جوز بٹلر 66 اور ڈومنک بیس 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، دریں اثناء پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، جیمز اینڈرسن اور بین سٹوکس نے 3، 3، مارک ووڈ نے 2 اور سٹورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم نے 350 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد عامر 19 رنز پر کھیل رہے تھے، 363 کے مجموعی سکور پر نویں وکٹ گری جب محمد عباس 5 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، بابراعظم زخمی ہونے کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آ سکے، اسطرح پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل کی، عامر 24 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، جیمز اینڈرسن اور بین سٹوکس نے 3، 3 مارک ووڈ نے 2 اور سٹورٹ براڈ نے 1 وکٹ حاصل کی، انگلش ٹیم 179 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو اس کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور دوسرے ہی اوور کی پہلی گیند پر محمد عباس نے ایلسٹرکک کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، کک 1 رن بنا سکے، 31 کے سکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب مارک سٹونمین 9 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے، اس موقع پر کپتان جوروٹ نے ڈیوڈ میلان کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 91 کے سکور پر میلان 12 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، عامر نے اگلی گیند پر جونی بیئرسٹو کو بولڈ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، بیئرسٹو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، 104 کے سکور پر بین سٹوکس 9 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند کا نشانہ بنے، 110 کے سکور پر میزبان ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان روٹ 68 رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، 110 کے سکور پر 6 وکٹیں کھونے کے بعد جوز بٹلر اور ڈومنک بیس نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 125 اہم رنز جوڑ کر نہ صرف ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا بلکہ اسے 56 رنز کی برتری بھی دلائی، اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا کر مجموعی طور پر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، جوز بٹلر 66 اور ڈومنک بیس 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، عامر، عباس اور شاداب نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وقت اشاعت : 26/05/2018 - 23:51:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :