انگلش بلے بازوں کی دھجیاں اڑانے والے محمد عباس کا آئیڈیل کون ہے؟

لاڈرز کرکٹ گرائونڈ میں یادگار فتح کو بعد خود بتا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 مئی 2018 20:06

انگلش بلے بازوں کی دھجیاں اڑانے والے محمد عباس کا آئیڈیل کون ہے؟
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مئی 2018 ء) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دھجیاں اڑائیں ۔لارڈز ٹیسٹ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باﺅلر محمد آصف اور لیجنڈری آسٹریلوی پیسر گلین میگراتھ ان کے آئیڈیل ہیں ،محمد آصف کی باﺅلنگ بہت زیادہ دیکھی اور بہت کچھ سیکھا۔

واضح رہے کہ محمد آصف سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جو سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم میں واپس تو آنا چاہتے ہیں مگر اب یہ بہت مشکل دکھائی دے رہاہے کیوں کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اپنی ذمہ داری خوب نبھا رہے ہیں اور قومی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اظہر علی کے آﺅٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

حارث سہیل نے چوکا لگا کر میچ کا خاتمہ کیا۔حارث سہیل 32 گیندوں پر 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔میزبان انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی سکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد بٹلر 67 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی مارک ووڈ تھے جو 4 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے جب کہ براڈ بغیر کوئی رنز بنائے محمد عباس کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔

242 کے مجموعی سکور پر ڈومینگ بیس 57 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور مہمان ٹیم نے 63 رنز کی برتری حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے چار، 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ یاد رہے کہ گرین کیپس نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 27/05/2018 - 20:06:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :