فیسوں کی عدم ادائیگی پر بیرون ملک موجود پاکستانی کرکٹر کے بچوں کو اسکول سے خارج کردیا گیا

پیر 28 مئی 2018 22:13

فیسوں کی عدم ادائیگی پر بیرون ملک موجود پاکستانی کرکٹر کے بچوں کو اسکول سے خارج کردیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) قومی ٹیسٹ کرکٹر کے بیرون ملک دورہ کے دوران سکول انتظامیہ نے کرکٹر کے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی پر بھاری جرمانہ کر دیا، احتجاج پر بچوں کا نام سکول سے خارج کرنے پرقومی کرکٹر نے سکول انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے بچے کونیسر گرائمر سکول میں زیر تعلیم تھے کرکٹر کے بیرون ملک دورہ کے باعث بچوں کی بروقت ماہانہ فیس ادا نہ ہو سکی جس پر سکول انتظامیہ نے ہزاروں روپے جرمانہ عائد کر دیا واپسی پر کرکٹر نوید لطیف نے سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے فیس کے ساتھ ہزاروں روپے جرمانہ کی رسید بھی تھما دی جس پر کرکٹر نے احتجاج کیا تو سکول انتظامیہ نے جرمانہ معاف کرنے سے انکار کر دیا بعد ازاں کرکٹر کے بچوں کو سرٹیفکیٹ تھما دیا گیا جس پر قومی کرکٹر نوید لطیف نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے اپنے وکیل کے ذریعے کونیسر سکول کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھجو ادیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ قومی کرکٹر نوید لطیف کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں میں جرمانہ کی بنیاد پر والدین کو لوٹا جا رہا ہے جس کے باعث والدین شدید اذیت کا شکار ہیں اکثر والدین بچوں کے مستقبل کے باعث خاموش رہتے ہیں تاہم والدین کے حقوق کے لیے میں نے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد پرائیویٹ سکول کے ستائے سینکڑوں والدین نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس سلسلہ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے اس سلسلہ میں والدین کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ ً
وقت اشاعت : 28/05/2018 - 22:13:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :