بھارتی آل رائونڈر ہرڈک پانڈیا بیماری کے باعث کالی آندھی کے خلاف چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر، محمدشامی اور عادل راشد سکواڈ میں شامل

پیر 28 مئی 2018 23:21

بھارتی آل رائونڈر ہرڈک پانڈیا بیماری کے باعث کالی آندھی کے خلاف چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر، محمدشامی اور عادل راشد سکواڈ میں شامل
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بھارتی آل رائونڈر ہرڈک پانڈیا بیماری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ سے باہر ہو گئے، بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی اور انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل راشد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ کپتان ایوان مورگن، شاہد آفریدی، تمیم اقبال، دنیش کارتھک، راشد خان، سندیپ لیمی چن، مچل میک لینا گہن، شعیب ملک، تھسارا پریرا، لیوک رونکی، عادل راشد اور محمد شامی پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ چیریٹی میچ سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں سے تباہ ہونے والے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 28/05/2018 - 23:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :