دفاعی چیمپئن جلینا اوسٹاپینکو، وینس ولیمز، آزارینکا کو شکست، پیٹراکویٹووا، سینیاکووا، میڈیسن کیز اور کاسٹکینا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

پیر 28 مئی 2018 23:21

دفاعی چیمپئن جلینا اوسٹاپینکو، وینس ولیمز، آزارینکا کو شکست، پیٹراکویٹووا، سینیاکووا، میڈیسن کیز اور کاسٹکینا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) دفاعی چیمپئن جلینا اوسٹاپینکو، وینس ولیمز، وکٹوریہ آزارینکا شکستوں کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، پیٹرا کویٹووا، کیٹارینا سینیاکووا، میڈیسن کیز اور کاسٹکینا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سال کے دوسرے گرینڈسلام فرنچ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی پیٹراکویٹووا نے روئیگ کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-1 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، دفاعی چیمپئن جلینا اوسٹاپینکو پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں ناکام رہیں، انہیں یوکرینی کھلاڑی کوزلووا کے ہاتھوں 7-5 اور 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، وینس ولیمز بھی پہلے رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئیں، انہیں چینی کھلاڑی قیانگ وانگ نے شکست فاش سے دوچار کیا، جمہوریہ چیک کی کیٹارینا سینیاکووا نے وکٹوریہ آزارینکا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں میڈیسن کیز، کاسٹکینا فتح یاب رہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2018 - 23:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :