چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کی ٹیم کو 20روز قبل ہالینڈ بھیج دیا جائے گا، شہباز سینئر

کھلاڑی ڈچ کوچ غیر ملکی ٹرینر اور شارٹ کارنر کے ماہر کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے ہمارا مقصد ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کر کے براہ راست اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنا ہے، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن

پیر 28 مئی 2018 23:29

چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کی ٹیم کو 20روز قبل ہالینڈ بھیج دیا جائے گا، شہباز سینئر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کی ٹیم کو 20روز قبل ہالینڈ بھیج دیا جائے گا۔ جہاں کھلاڑی ڈچ کوچ غیر ملکی ٹرینر اور شارٹ کارنر کے ماہر کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے ہمارا مقصد ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کر کے براہ راست اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔

وہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی طرف سے اے آر ایل میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز سینئر نے کہا کہ ڈچ کوچ تجربہ کار ہیں اور وہ ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف اس لئے بھی م وثر ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ حال ہی میں بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور بھارتی ظیم کی کمزوریوں کو بھی سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہباز سینئر نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑیوں کو فزیکلی فٹ کرنے کے لئے بھی آسٹریلین ٹرینر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

جو جدید نظام کے ساتھ نہ صرف کھلاڑیوں کی اہلیت کو جانچنے کا طریقہ کار استعمال کریں گے بلکہ کھلاڑیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی کام کریں گے ۔ انہوں نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ جلد ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی نئی ایسوسی ایشن کا نوٹیفیکیشن جاری رک دی اجائے گا۔ تقریب سے نو منتخب صدر محمد یاسین ۔ چیئر مین شفاعت علی بغدادی مقامی سیاسی و سماجی شخصیت جمشید جمی ملک ندیم اسلم، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی شجاع راجہ، ڈی ایس او وحید شکیل اعوان اور سیکرٹری ڈی ایچ اے نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ افطار پارٹی میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں کو چز اور ہاکی امپائر نے شرکت کی۔۔
وقت اشاعت : 28/05/2018 - 23:29:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :