عامر خان پر ایک رات کیلئے جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کرنے والی لڑکی کی اپنی شرمناک حرکتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، دعویٰ کرنے والی خاتون میرے ساتھ سیلفی لینا چاہتی تھی مگر سیکرٹری نے شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے اسکو واپس بھیج دیا جس پر اس نے یہ کہانی گھڑی: عامر خان کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 23:57

عامر خان پر ایک رات کیلئے جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کرنے والی لڑکی کی اپنی شرمناک حرکتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28 مئی 2018ء) :باکسر عامر خان کا نیا جنسی اسکینڈل ، عامر خان کا موقف بھی منظر عام پر آ گیا ۔اسٹار باکسر عامر خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ انتہائی بے وقوفی ہے،دعویٰ کرنے والی خاتون میرے ساتھ سیلفی لینا چاہتی تھی مگر سیکرٹری نے شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے اسکو واپس بھیج دیا جس پر اس نے یہ کہانی گھڑی اور میڈیا کو پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ صوفیہ ہمانی نے دعویٰ کیا ہے کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ہماری ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ایک کلب میں ہوئی جس میں عامر خان مجھے ایسٹ لندن کے ایک ہوٹل میں لے گئے تھے۔ انہوں نے کہا عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

صوفیہ ہمانی نے مزید کہا کہ ہوٹل سے گھر واپسی کے لیے باکسر نے مجھے 20 پانڈز دیے جب کہ کرایہ 50 پانڈ بننا تھا اور اگلے روز عامر خان نے فون کرکے پوچھا کہ میں خیریت سے گھر پہنچ گئی تھی۔صوفیہ نے کہا کہ میں نے باکسر کو بتایا کہ مجھے ان کی بیوی کا علم ہوگیا ہے جس پر عامر نے کہا کہ موبائل پر پیغامات نہ بھیجو۔صوفیہ ہمانی کے مطابق میری بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ فریال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باکسر عامر خان نے اپنے نئے جنسی اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی ہے، عامر خان کا موقف بھی منظر عام پر آ گیا ۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے موقف کا اظہار کیا ۔اپنے ٹوئیٹ میں عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بے وقوفی ہے،دعویٰ کرنے والی خاتون میرے ساتھ سیلفی لینا چاہتی تھی مگر سیکرٹری نے شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے اسکو واپس بھیج دیا جس پر اس نے یہ کہانی گھڑی اور میڈیا کو پیش بیچی۔انکا مزید کہنا تھا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ ہماری ایک ساتھ کوئی بھی تصویر نہیں ہے۔
20 پاونڈ والی بات پر عامر خان کا کہنا تھا کہ فرض کریں کہ میں نے صوفیہ کو 20 پاونڈ دئیے تو کیا صوفیہ کی یہی اوقات تھی۔
وقت اشاعت : 28/05/2018 - 23:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :