ماریا شرا پووا، گربین مگوروزا، سمانتھا سٹوسر، میٹک سینڈز، ایرینا بیگو اور شوئی زانگ نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

منگل 29 مئی 2018 23:28

ماریا شرا پووا، گربین مگوروزا، سمانتھا سٹوسر، میٹک سینڈز، ایرینا بیگو اور شوئی زانگ نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ماریا شرا پووا، گربین مگوروزا، سمانتھا سٹوسر، بیتھانی میٹک سینڈز، ایرینا بیگو اور شوئی زانگ نے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے ہوگن کیمپ کو 6-1، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا نے سوتیلانا کزنٹسوا کو 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے وک میئر کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، بیتھانی میٹک سینڈز بھی پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے لارسن کو شکست فاش سے دوچار کیا، رومانوی کھلاڑی ایرینا بیگو بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے شیمائڈلووا کو شکست دی، چین کی شوئی زانگ نے کیوکووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 29/05/2018 - 23:28:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :