ایوان مورگن فنٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون سکواڈ سے دستبردار، شاہد آفریدی کپتان مقرر

منگل 29 مئی 2018 23:30

ایوان مورگن فنٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون سکواڈ سے دستبردار، شاہد آفریدی کپتان مقرر
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایوان مورگن فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ ثام بلنگز کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا، سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کالی آندھی کے خلاف میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ (کل) جمعرات کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ مورگن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے رائل لندن ون ڈے کپ کے دوران انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے، ایکسرے رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے ویسٹ انڈیز کے خلاف چیریٹی میچ نہیں کھیل سکوں گا، آئی سی سی نے ان کی جگہ ثام بلنگز کو ٹیم میں طلب کر لیا جبکہ ٹیمل ملز کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، مورگن کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب شاہد آفریدی ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔
وقت اشاعت : 29/05/2018 - 23:30:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :