ورلڈ کپ کا جنون؛سعودی شہریوں کی اپنی ٹیم کی حمایت میں ٹوئٹر پر پیغامات

فیفا ورلڈ اگلے ماہ سے شروع ہو نگے جس میں14جون کو سعودی عرب اور روسی ٹیم مد مقابل ہوں گے

جمعہ 1 جون 2018 13:21

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ 2018کی آمد میں ابھی کچھ ماہ باقی ہیں تاہم فٹ بال ورلڈ کپ کے سو روزہ کائونٹ ڈائون کے ساتھ شائقین کا جنون بڑھنے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شائقین کی فٹبال ورلڈ کپ کے اسی جنون کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سعودی شہریوں کی اپنی ٹیم کی حمایت میں ٹوئٹر پر خوب پیغامات دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے بعد سعودی شہری سب سے زیادہ ٹوئٹس کرنے والے سعودی شہری بن گئے ہیںیعنی جاپان کے شائقین پہلے، سعودی عرب کے دوسرے اور برازیل کے شائقین تیسرے نمبر پر ہیں ۔واضح رہے فیفا ورلڈ اگلے ماہ سے شروع ہو نگے جس میں14جون کو سعودی عرب اور روسی ٹیم مد مقابل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 01/06/2018 - 13:21:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :