شاداب خان نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو کئی عظیم کھلاڑی حاصل نہ کرسکے

ہفتہ 2 جون 2018 12:11

شاداب خان نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو کئی عظیم کھلاڑی حاصل نہ کرسکے
لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جون 2018 ء) آل راﺅنڈر شاداب خان مسلسل تین ٹیسٹ میں نصف سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ٹیسٹ کیریئر میں شاداب خان ٹین ایج میں مسلسل تین ٹیسٹ میں نصف سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ انھوں نے یہ اعزاز انگلینڈ سے ہیڈنگلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 56 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا، شاداب خان سے قبل عمر اکمل نے ٹین ایج میں مسلسل تین ٹیسٹ میں ففٹیز بنائی تھیں۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔ ہیڈ نگلے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پورتی ٹیم 174 رنز پر آﺅٹ ہوگئی جس کے جواب انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں الیسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے اننگز کا آغاز کیا، فہیم اشرف کو جیننگز کو فہیم اشرف نے 29 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ الیسٹر کک 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

دن کے اختتام پر کپتان ڈومینک بیس صفر اور جو روٹ 29 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور یک بعد دیگرے پاکستان کے بلے باز پویلین لوٹتے رہے ایک موقع پر 79 رنز پر 7 کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہوجانے پر ٹیم کے لیے 100 رنز بھی بنانا مشکل دکھائی دے رہا تھا تاہم شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی جب کہ حسن علی نے بھی 24 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا، شاداب خان 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہرعلی اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق کھاتہ کھولے بغیر ہی رخصت ہوگئے اور اظہر علی بھی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حارث سہیل اور اسدشفیق نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن وہ بھی بالترتیب 28 اور 27 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ٹاپ آرڈر کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے تمام تر امیدیں، لارڈز ٹیسٹ میں ان فٹ ہونے والے بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ ڈیبیو کرنے والے عثمان صلاح الدین سے باندھ لیں لیکن انہوں نے بھی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور صرف 4 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

فہیم اشرف کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہوئے جب کہ محمد عامر نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 02/06/2018 - 12:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :