لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، پاکستان کیخلاف برتری حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جون 2018 20:16

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، پاکستان کیخلاف برتری حاصل کر لی
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، پاکستان کیخلاف برتری حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لیڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے پہلے روز پاکستان نے مایوس کن کارگردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم پوری ٹیم محض 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے صرف شاداب خان نصف سینچری کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ بیٹنگ کے بعد پاکستان کے باولرز بھی کچھ خاص کارگردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے۔ لیڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ پاکستان کیخلاف پہلی اننگ میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ جبکہ اب بھی انگلینڈ کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے لیڈز ٹیسٹ میچ میں یا تو فتح حاصل کرنا ہوگی یا اس میچ کو ڈرا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان 1996 کے بعد سے انگلینڈ کو انگلینڈ میں کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔
وقت اشاعت : 02/06/2018 - 20:16:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :