وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، خادم پنجاب کا مشکور ہوں جنہوں نے چھچھ کے مسائل حل کیئے، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

ہفتہ 2 جون 2018 23:11

وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، خادم پنجاب کا مشکور ہوں جنہوں نے چھچھ کے مسائل حل کیئے، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، جینا مرنا چھچھ کے عوام کے ساتھ ہے، خادم پنجاب کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ چھچھ کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر حل کیئے، شہید بابا نے چھچھ کی تعمیر و ترقی کے جو خواب دیکھے تھے انکو پورا کیا گیا ،شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں جنہوں نے چھچھ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ہماری خدمت کا سفر عہدوں کا محتاج نہیں کبھی بھی اپنے اپ کو وزیر نہیں بلکہ عوام کا خادم سمجھا مسلم لیگ نون کی حکومت نے اپنے پانچ سال مکمل کر لیئے دوران اقتدار اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت اور فرض اول سمجھ کر نبھائیں اللہ کے فضل اور وزیر اعلیی پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے چھچھ کے عوام سے لیئے گئے وعدے پورے کیئے گئے ایسے ترقیاتی منصوبے مکمل کیئے جب کا براہ راست عوام کو ریلیف ملا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا درس مجھے شہید باباکرنل شجاع خانزادہ کی طرف سے ورثے میں ملا ضروری نہیں عوام کا اور میرا رشتہ اقتدار تک محدود تھا میرے دروازے چھچھ کے عوام کے لئے پہلے بھی کھلے ہوئے تھے آئندہ بھی کھلے رہیں گے جہانگیر خانزادہ نے اہلیان چھچھ کی مائوں بہنوں بیٹیوں بھائیوں بزرگوں دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ہر موقع پر مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھا اہلیان چھچھ کو نہ پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ اہلیان چھچھ سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کی ۔

وقت اشاعت : 02/06/2018 - 23:11:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :