پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے آل پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا

پیر 4 جون 2018 21:16

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے آل پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بلوچستان میں سپورٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کرپاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے آل پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جوکہ 13 جولائی کو پی ایس پی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میںمنعقد ہوگی اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی ، پاکستان واپڈا، پولیس ، ریلوے ، کے پی ٹی ، حبیب بینک ، نیشنل ایس این جی پی ایل ، پنجاب ، سندھ ، کے پی کے ، آزاد کشمیر ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور میزبان بلوچستان کی ٹیمیں بوائز اور گرلز ایونٹس میں شرکت کریں گی اس ایونٹ کوکوئٹہ میں کروانے کا مقصد بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے پچھلے 5سالوں میں جس طرح سے بلوچستان میں سپورٹس کوفروغ دیا اس کی ماضی میںمثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان سپورٹس فیسٹول ، یوم آزادی گیمز، آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ ، نیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ ، نیشنل سافٹ بال چمپئن شپ ، نیشنل گالف چمپئن شپ اور نیشنل جو جٹجو چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کراچکا ہے اور ان تمام ایونٹس کو بلوچستان سپورٹس بورڈ نے سپانسر کیا جوکہ سپورٹس کے فروغ کے لئے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اب جوکہ آل پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن بوائز اور گرلز ایونٹس جوکہ کوئٹہ میں منعقد ہوگی اس ٹورنامنٹ کو بھی بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس ٹورنامنٹ کے لئے فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

بلوچستان کے لوگوں کے لئے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے صدر کا تعلق بلوچستان سے ہے اس اہم منصب میں ملک نثار احمد شاہوانی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوںنے صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلی بار رینکنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کوئٹہ بلوچستان کو سونپ دیا پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لئے ایک مہینہ کا کیمپ لگانے کا بھی اعلان کردیا کیمپ میں پاکستان کے مایہ ناز کوچز مدعو کئے جائیں گے تاکہ یہاں سے اچھے کھلاڑی آگے نکلیں امید ہے نیشنل کوچز کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلوچستان کے کھلاڑی اپنے کھیل کومزید بہتر کرینگے اور آنے والے 33 ویںنیشنل گیمز میں بلوچستان کے لئے میڈلز جیتنے کی کوشش کریں گے اس سے قبل واجد علی چوہدری نے بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری سپورٹس منظور احمد زہری ، ڈی جی سپورٹس علی گل کرد اور بلوچستان اولمپک ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیر محمد ترین سے الگ الگ ملاقات کی اور ان سے گزارش کی کہ یہ ٹورنامنٹ آپ کا اپنا ہے اس کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

سیکریٹری سپورٹس نے پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کو اپنی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کا بھر پور ساتھ دیں گے انہوںنے کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑی کوئٹہ آکر کوئٹہ کے موسم کو خوب انجواء کرینگے اور ایک مثبت پیغام لیکر اپنے اپنے شہروں کو لوٹیں گے اور امن کا پیغام دینگے کہ بلوچستان ایک پر امن صوبہ ہے واجد علی چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں ہم یہاں اور ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد کرائیں گے تاکہ یہاں کے کھلاڑی ملکی سطح پر بھی اپنا جوہر دکھا سکیں اور آگے بڑھتے ہوئے پاکستان ٹیم تک پہنچ سکیں ۔
وقت اشاعت : 04/06/2018 - 21:16:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :