اظہرعلی اوراسد شفیق کو جلد بڑی خوش خبری ملنے کا امکان

مکی آرتھر دونوں بلے بازوں کا کھیل نکھارنے کے خواہاں

منگل 5 جون 2018 11:57

اظہرعلی اوراسد شفیق کو جلد بڑی خوش خبری ملنے کا امکان
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 جون 2018 ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو سینئر ترین بلے باز اسد شفیق اور اظہر علی اس سیزن میں انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ دونوں بلے بازوںکے انگلش کاﺅنٹیز سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں،اسد شفیق بدھ کو کراچی پہنچ جائیں گے اور ان کا معاہدہ دو دن میں طے پا جائے گا جبکہ اظہر علی نے فوری طور پر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باﺅلنگ کوچ اظہر محمود دونوں بیٹسمینوں کے کاﺅنٹی کلب کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دلانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمینوں کو انگلش کاﺅنٹی کا تجربہ مل جائے تاکہ ان کے کارکردگی میں نکھار آسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرے کاو¿نٹی نے اسد شفیق کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ کا ﺅ نٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اسد شفیق کو صرف تین ،چار میچوں کے لیے لینا چاہتی تھی البتہ سمرسیٹ کاﺅنٹی اسد شفیق کے ساتھ بقیہ سیزن کے لیے معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

اظہر علی بھی کاﺅنٹیز سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ دونوں کرکٹرز کو کاﺅنٹی کا تجربہ ملے تاکہ ان کے کھیل میں نکھا ر آئے۔ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں 100 رنز بھی نہیں بناسکے۔اسد شفیق نے30.33 کی اوسط سے 91 رنزبنائے جب کہ اظہر علی نے 16 کی اوسط سے67 رنز بنائے،آل راﺅنڈر شاداب خان سیریز میں 2 نصف سنچریاں بناکر نمایاں رہے تاہم دونوں ٹیموں کی جانب سے سیریز میں کوئی سنچری نہ بناسکا۔

مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمین ورلڈ کلاس بیٹسمین بن سکیں، اسد شفیق کو ان کی حالیہ خراب فارم کے باوجود انگلینڈ میں بڑا بیٹسمین سمجھا جاتا ہے۔دونوں پاکستانی ٹیسٹ بیٹسمینوں کے معاہدوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ موجودہ سیزن میں محمد عباس لیسٹرشائر اور وہاب ریاض ڈربی شائر کے لیے کھیلیں گے۔

وقت اشاعت : 05/06/2018 - 11:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :