فاٹا، پشاور زلمی اور زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے سابقہ ایجنسیز میں ایجوکیشن پروگرام کا آغاز

پہلے مرحلے میں 20000سے زائد سکول بیگز طلبا کو گفٹ کیے گئے

منگل 5 جون 2018 13:59

فاٹا، پشاور زلمی اور زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے سابقہ ایجنسیز میں ایجوکیشن پروگرام کا آغاز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 جون 2018 ء) زلمی فاو¿نڈیشن اور ہائیر پاکستان نے فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضمام کے پر مسرت موقع پر ان علاقوں میں ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں خیبر ایجنسی، مہمند،باجوڑ،کرم ایجنسی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں سکول طلباءکو بیس ہزار سے زائد اسکول بیگز گفٹ کیے گئے۔

پاکستا ن سپر لیگ کی سابق چیمپئن پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کھیل اور تعلیم کے شعبے میں بہتری اور فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ زلمی فاﺅنڈیشن کے تحت ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز پروجیکٹ کے تحت خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ زلمی اسکول لیگ کے زریعے نوجوان کرکٹرز اور سکول طلبا کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعلیم کے شعبے میں بھی پشاور زلمی اور زلمی فاﺅنڈیشن اپنا کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ 24 مئی کو فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضام کے حوالے سے 31ویں آئینی ترمیم کا بل حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن کے درمیان افہام و تفہیم کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔۔قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام کے حوالے سے ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی شرکت کی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے لیے رائے شماری کی گئی جس کی حمایت 229 میں اراکین نے ووٹ دیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ایک روز بعد سینیٹ میں بھی 31ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا ، بل کی حمایت میں 92 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے۔
وقت اشاعت : 05/06/2018 - 13:59:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :