جان شیر خان کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار سے اظہار تعزیت

منگل 5 جون 2018 15:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) سکوائش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض، خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جنید خان، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر حبیب الرحمن آفریدی، قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کے علاوہ دیگر کوچز قاضی تنویر، بشری پروین، مرزا سلطان محمود نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی-
وقت اشاعت : 05/06/2018 - 15:29:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :