فرنچ اوپن ٹینس، میڈیسن کیز اور سیلونی سٹیفنز فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 5 جون 2018 21:39

فرنچ اوپن ٹینس، میڈیسن کیز اور سیلونی سٹیفنز فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) میڈیسن کیز اور سیلونی سٹیفنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قازقستان کی کھلاڑی یولیا پیوٹنٹ سیوا کو 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز نے جمہوریہ چیک کی کیٹرینا کاسٹکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 05/06/2018 - 21:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :