ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت کی سیکنڈری فرم ویاگوگو کیخلاف فیفا نے کرمنل شکایت درج کرا دی

بدھ 6 جون 2018 23:06

ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت کی سیکنڈری فرم ویاگوگو کیخلاف فیفا نے کرمنل شکایت درج کرا دی
ماسکو /پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کی سیکنڈری فرم ویاگوگو کیخلاف فیفا نے کرمنل شکایت درج کرا دی۔۔

(جاری ہے)

فٹبال کی ورلڈ گورننگ باڈی اور ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹس کے درمیان منافع کی تقسیم پر جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، فیفا نے بیان میں کہاکہ شائقین کا تحفظ اور غیرتصدیق شدہ ٹکٹوں کی ریلیز روکنے کی کوششوں کے طور پر فیفا نے ویاگوگوکیخلاف 4 جون کو کرمنل کمپلینٹ پبلک پراسیکیوٹرز آفس میں جمع کرادی ہے، گذشتہ کئی ماہ میں ہمیں انفرادی طور پر مذکورہ کمپنی کیخلاف کئی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب ٹکٹنگ کمپنی نے فوری طور پر کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے، فیفا نے یہ بھی واضح کہا کہ ان کی قانونی جنگ کو یوئیفا سمیت دیگر اسپورٹس باڈیز بھی جوائن کریں گی، ماضی میں یوئیفا بھی مذکورہ فرم کو عدالت لے جا چکی ہے۔
وقت اشاعت : 06/06/2018 - 23:06:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :