لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میںکوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

بدھ 6 جون 2018 23:14

لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میںکوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میںکوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔پری کوارٹر فائنل معرکے میں بابل اسپورٹس، ماڑی پور گرین بلوچ، لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر اور ماڑی پور بلوچ نے کوارٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔گبول پارک اسٹیڈیم لیاری میں جاری آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کے مزید چار پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں پانچویں پری کوارٹر فائنل میں بابل اسپورٹس نے کلر اسٹار کو پنالٹی ککس پر3-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔چھٹے پری کوارٹر فائنل میں ماڑی پور گرین بلوچ نے لائٹ آف بلوچ کومقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے مات دیکر فائنل ایٹ میں سیٹ کنفرم کرالی۔

(جاری ہے)

دوران میچ میں کھیل کے پہلے ہاف کی5 ویں منٹ میں لائٹ آف بلوچ نے یعقوب کے گول کی بدولت میچ میں1-0 کی برتری حاصل کی ،ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ماڑی پور گرین بلوچ نے گول برابر کرنے کے لئے لائٹ آف بلو چ کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے ،لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک لائٹ آف بلو چ کی ٹیم کی اپنی 1-0کی برتری کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ۔

ہاف ٹائم میں لائٹ آف بلو چ کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی ۔ دوسرے ہا ف میں ماڑی پور گرین بلوچ نے کھیل کے اختتام سے تین منٹ قبل 57 ویں منٹ میں منور کے گول کے زریعے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں، جس میں ماڑی پور گرین بلوچ نے لائٹ آف بلوچ کو5-4 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ساتوں پری کوارٹر فائنل میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے لیاری بلوچ کو 2-1سے قابو کرکے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کا آغاز تیزرفاری سے ہوا۔ کھیل کے پہلے ہاف کی7 ویں منٹ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کی جانب سے رحمان نے گول بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو1-0 کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں رحمان رحمان نے 31ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو2-0 سے دگنا کردیا۔

دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد لیاری بلوچ کی ٹیم نے کھیل کے اختتام سے بارہ منٹ قبل48 ویں منٹ میں سمیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کے خسارے کو2-1کردیا۔ ریفری کی اختتامی وسل پر لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے 2-1سے جیت اپنے نام کرکے فائنل ایٹ میں جگہ کنفرم کرالی۔ آٹھویں پری کوارٹر فائنل میں ماڑی پور بلوچ کی ٹیم نے کراچی محمڈن کو2-0 سے زیر کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کی18 ویں منٹ میں ماڑی پور بلوچ کی جانب سے شاکر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعدکراچی محمڈن نے گول اتارنے کی بھرپور کوشش کی۔ لیکن ماڑی پوربلوچ کے مضبوط دفاع اور گول کیپر کے عمدہ کھیل کے نے ان کو گول کرنے سے محروم کردیا۔ ہاف ٹائم میں ماڑی پور بلوچ کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی۔

دوسرے ہاف میں ماڑی پور بلوچ کی جانب سے دوسرا گول کامران نے 43ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں2-0 سے سرخرو کردیا۔ ماڑی پور بلوچ کی ٹیم کا چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں9 جون کو سائوتھ کی نامور ٹیم موسی لاشاری سے مقابلہ کرے گی۔میچ کے ریفری عبدالروف، عبدالخالق، ڈپٹی ریفریز حیدر، رضوان، قیوم کوچ، غلام عباس، میچ کمشنر ابوبکر واجو، ماسٹر نذیر احمد اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔
وقت اشاعت : 06/06/2018 - 23:14:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :