ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے شائقین کو خسرہ ویکسین لگائی جائے گی، فیفا انتظامیہ

جمعہ 8 جون 2018 13:19

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) آئندہ ہفتہ روس کے دارلحکومت ماسکو میں شروع ہون یوالے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے فیفا ورلڈ کپ کے شرکا کیلئے انتظامیہ نے نیا اعلان کیا ہے۔ فیفا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے آنے والے شرکا کو خسرہ ویکسین لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق یورپی ممالک میں خسرہ کی پھیلتی ہوئی وبا کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یورپ میں سال 2017ء میں 20 ہزار افراد خسرہ سے متاثر ہوئے تھے جبکہ 35 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فیفا ورلڈ کپ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں افرادکی شرکت متوقع ہے۔ خدشہ ہے کہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے والے سائقین خسرہ کی بیماری سے متاثر نہ ہوجائیں۔ اس لئے شائقین کو خسرہ سے بچائو کے لئے خسرہ ویکسین لگائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 13:19:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :