برازیل تمام کے تمام 21 فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی دنیا کی واحد ٹیم

جمعہ 8 جون 2018 15:05

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) سب سے زیادہ پانچ بار ٹائٹل برازیل نے جیتا، آئس لینڈ اور پانامہ پہلی بار عالمی فٹبال کپ کھیل رہے ہیں۔برازیل فٹبال ٹیم کا نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ، اب تک تمام کے تمام اکیس ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا، برازیل ہی سب سے زیادہ پانچ مرتبہ عالمی چیمپئن بنا۔

(جاری ہے)

موجودہ چیمپئن جرمنی نے عالمی ٹرافی پر چار بار قبضہ جمایا،چار ورلڈ کپ جیتنے والا اٹلی دوہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ہی نہ کرسکا۔ ارجنٹائن اوریوراگوئے نے دو دو بار ورلڈ ٹرافی شو کیس میں سجائی جبکہ انگلینڈ ، اسپین ،اور ، فرانس ،،کو ایک ایک بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ آئس لینڈ اور پانامہ کی ٹیمیں روس میں پہلی بار عالمی فٹبال کپ کھیل رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 15:05:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :