ایشین گیمز اور عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعہ 8 جون 2018 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز اور عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں کوچز رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کو افطاری کے بعد سہری تک دو سیشن میں تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین گیمز 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہونگے جبکہ عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 17 سے 29 جولائی تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 15:05:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :