پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 414 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، شین ڈورچ کی ناقابل شکست سنچری، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار، 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنا لئے

جمعہ 8 جون 2018 16:53

پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 414 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، شین ڈورچ کی ناقابل شکست سنچری، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار، 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنا لئے
پورٹ آف سپین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 414 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، شین ڈورچ نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، ڈورچ 125 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، لاہیرو کمارا نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر31 رنز بنا لئے تھے، آئی لینڈرز کو کالی آندھی کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 383 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

پورٹ آف سپین میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کالی آندھی نے 246 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈورچ 46 رنز پر کھیل رہے تھے، ڈورچ اور بیشو نے پر اعتماد طریقے سے دن کا آغاز کیا اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں 102 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 339 تک پہنچا دیا، یہاں پر لکمل نے بیشو کو آئوٹ کر کے ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلائی، انہوں نے 40 رنز بنائے، اس کے بعد کیمر روچ نے ڈورچ کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنا کر سکور 414 تک پہنچا کر اس کی پوزیشن مستحکم کی، روچ 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ڈورچ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 125 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، روچ کے آئوٹ ہوتے ہیں ویسٹ انڈین قائد نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، لاہیرو کمارا نے 4، سرنگا لکمل نے 2 اور رنگنا ہیراتھ نے 1 وکٹ لی، جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 31 رنز بنا لئے تھے، سری لنکا کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 383 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں، کوسل مینڈس 4، کوسل پریرا صفر اور اینجلو میتھیوز 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان دنیش چندیمل 3 اور روشن سلوا 1 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کیمر روچ، شینن گبرائل اور جیسن ہولڈر نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 16:53:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :