شہناز شیخ کی نوید عالم کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 8 جون 2018 16:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور اولمپئن شہناز شیخ نے اولمپئن نوید عالم کے والد کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں نوید عالم کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نوید عالم کے والد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 16:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :