اے کے جی رمضان کرکٹ‘قاسمی سی سی نے دفاعی چمپئن ڈالر ایسٹ کا سفر ختم کردیا

جمعہ 8 جون 2018 18:51

اے کے جی رمضان کرکٹ‘قاسمی سی سی نے دفاعی چمپئن ڈالر ایسٹ کا سفر ختم کردیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) قاسمی سی سی نے اپنی شاندار کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دفاعی چمپئن ڈالر ایسٹ کو 5وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف حیران کن کامیابی حاصل کی بلکہ 31واں اے کے جی رمضان ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ اتوار (اتوار) عمر کولٹس اور سونی ایسوسی ایٹس کے ونر سے ہوگا۔

فاتح ٹیم نے 209رنز کاہدف باآسانی 19.1اوورز میں 5وکٹوں پر حاصل کیا۔ حسن سردار کو مین آف دی میچ ایوارڈ ظہیر احمد شیخ، اسپورٹس ہیڈ ڈالر ایسٹ اورسابق فرسٹ کلاس کرکٹرنے پیش کیا۔ اس موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار، کرکٹ کنوینر میر افضل بیگ، کپتان قاسمی سی سی ، عابد قاسمی، ممبر عرفان سورانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آج (ہفتہ پہلا سیمی فائنل ٹپال سی سی اورآغا اسٹیل کے مابین کھیلا جائے گا۔

آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ گارڈن ویسٹ پر ڈالر ایسٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 208رنز کا مستحکم اسکو ربنایا۔ اوپنر خرم منظور اور نبیل خالد نے اپنی ٹیم کو 105رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ نبیل خالد نے انتہائی جارحانہ اننگز کھیلی اور56رنز کی اننگز میں 7چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ خرم منظور ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔

انکے 49رنز7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے ۔ جہانداد خان نے بھی عمدہ اننگز کھیلی اوران کے 64رنز 6چھکوں اور3چوکوں کی مرہون منت تھے۔خرم شہزاد نے 17اوررمیز عزیز نے 11رنز اسکورکئے۔ معظم ملک نے 36رنزاورکامران حسین نے 39رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ ایک وکٹ عابد قاسمی کو 38رنز کے عوض ملی۔ قاسمی سی سی کی جوابی اننگز انتہائی منظم انداز میں اپنے اختتام کو پہنچی اور ہر بیٹسمین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑے ہدف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالا۔

جس کے باعث قاسمی سی سی نے 19.1اوورز میں 5وکٹوں پر 212رنز بنا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ اپنے نام کیا۔ حسن سردار نے 55رنز کی اننگز میں 6چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ بلال اارشاد نے 39رنز میں 3چھکے اور 2چوکے لگائے۔ ریاض میرانی نے 6چوکوں کی بدولت 30رنز کی باری کھیلی۔ شفقت الله نے 25رنز میں 2سکسر اور2باؤنڈری لگائیں۔ کامران حسین کے ناقابل شکست 24رنز میں 2چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ کاشف بھٹی کو 54رنز پر 2وکٹیں ملیں جبکہ انور علی اور اعظم حسین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 18:51:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :