فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا گیا

جمعہ 8 جون 2018 21:50

فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

فٹ بال کے کھیل میں بھی ایک بڑے اسٹنگ آپریشن نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا، اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا گیا، ان میں ایک ریفری ایسا بھی شامل ہے جس نے ورلڈکپ میں بھی ذمہ داری نبھانی تھی۔ویڈیو میں مکالمہ سنا جاسکتا ہے جس میں کرپٹ ریفری نے کہا کہ تحفہ دینے کا شکریہ، اس سے بھی زیادہ اہم آپ سے دوستی ہونا ہے۔ اسٹنگ آپریشن نے افریقن فٹبال کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ افریقن فٹبال حکام نے چند روز بعد 2026 کی میزبانی کے لیے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرناہے
وقت اشاعت : 08/06/2018 - 21:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :