شاہد آفریدی کی بیٹی نے انکا مخصوص پوز بنانے میں انکو بھی پیچھے چھوڑ دیا

شاہد آفریدی ہی کی چھوٹی صاحبزادی شیر کے سامنے اپنے بے خوف و خطر اپنے والد کا فاتحانہ پوز بنائے کھڑی ہیں،تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 جون 2018 23:16

شاہد آفریدی کی بیٹی نے انکا مخصوص پوز بنانے میں انکو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 جون 2018ء) :شاہد آفریدی کی بیٹی نے انکا مخصوص پوز بنانے میں انکو بھی پیچھے چھوڑ دیا شاہد آفریدی ہی کی چھوٹی صاحبزادی شیر کے سامنے اپنے بے خوف و خطر اپنے والد کا فاتحانہ پوز بنائے کھڑی ہیں،تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا طویل ترین ترین کرکٹ کئیرئیر کا اختتام کر کو پہنچ چکا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے شاندار کئیریر کا آغاز 2 اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف کیا۔وہ اپنے کئیریر میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے خاصی شہرت کے حامل ہوئے۔اسی جارحانہ انداز کے باعث انہیں بوم بوم کے نام سے شہرت بھی ملی۔وہ آج کئی ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہیں ۔نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شاہد آفریدی کے کروڑوں مداح پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ دنیائے کرکٹ میں نیا نیا قدم رکھنے والے کرکٹرز بھی شاہد آفریدی کو مثالی نمونہ سمجھ کر انکی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

شاہد آفریدی کا ایک ایک انداز مداحوں میں ایسا مقبول ہو چکا ہے کہ جو شائد ایک لمبے عرصے انکے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہے۔شاہد آفریدی میدان میں جب بھی کوئی کامیابی سمیٹتے تو اپنے دونوں بازو ہوا میں کھڑے کر کے اپنی فتح کا اعلان کرتے ۔شاہد آفریدی کا یہ انداز اس قدر مقبول ہوا کہ دنیا بھر کے کرکٹرز نے اس انداز کو اپنایا اور شاہد آفریدی کی نقل کی لیکن یہ انداز جیسے آفریدی پر بھایا ویسے کسی اور کو نہیں جچا ۔

تاہم اب ایک ایسی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک کمسن بچی نے شاہد آفریدی کے پوز کی نقل کی ہے۔وہ تصویر اس قدر دل نشین اور خوبصورت ہے کہ شائد اس تصویر میں اس بچی نے شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ شاہد آفریدی ہی کی چھوٹی صاحبزادی ہے جو ایک شیر کے سامنے اپنے بے خوف و خطر اپنے والد کا فاتحانہ پوز بنائے کھڑی ہیں ۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔شاہد آفریدی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی اس انداز میں اپنے والد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/06/2018 - 23:16:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :