برازیل کی لیجنڈری ٹینس اسٹار ماریا بوئینو 78سال کی عمر میںچل بسیں

ماریا بوئینو ومبلڈن کے تین سنگلز ٹائٹلز اور یو ایس اوپن کی ویمن سنگلز چیمپئن شپ چار مرتبہ جیتنے میں کامیاب رہی تھیں

اتوار 10 جون 2018 16:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) برازیل کی لیجنڈری ٹینس اسٹار ماریا بوئینو 78سال کی عمر میں چل بسیں۔ماریا بوئینو کے شاندار کھیل کا جادو سن 1950اور سن 1960کے عشروں میں سر پر چڑھ کر بول رہا تھا۔ان عشروں میں وہ ومبلڈن کے تین سنگلز ٹائٹلز اور یو ایس اوپن کی ویمن سنگلز چیمپئن شپ چار مرتبہ جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

(جاری ہے)

بوئینو اپنے شاندار کھیل کی وجہ سے اپنی ہم عصر کھلاڑیوں میں بلند مقام رکھتی تھیں اور انہیں موجودہ دور میں بھی انتہائی وقعت حاصل رہی۔

ماہرین کے مطابق وہ ٹینس کورٹ پر کسی ماہر رقاصہ ٹینس بیلا ریناکے انداز میں کھیل پیش کیا کرتی تھیں۔کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا کھیل ہر زاویے سے شائقین کو لبھانے کے ساتھ ساتھ حیران کر دیا کرتا تھا۔ماریا بوئینو منہ کے سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز رحلت پا گئیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2018 - 16:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :