بھارت نے انٹرنیشنل شوٹنگ بال سیریز جیت لی

سینئر بوائز اینڈ گرلز مقابلے میں نیپال کو 2-0 سے ناکامی کا سامنا،دنیش کمار، ارون شرما اور اسلم نے عمدہ کھیل پیش کیا

اتوار 10 جون 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن کی اجازت سے بھارت اور نیپال کے مابین سینئر بوائز اینڈ گر لز انٹرنیشنل شوٹنگ بال سیریز نیپال شوٹنگ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اسپورٹس اسٹیڈیم نیپال میں کھیلی گئی، سیریز بھارت نے 2-0 سے جیت لی، سینئر بوائز شوٹنگ بال سیریز میں بھارت نے نیپال کو 15-05 اور15-08 سے شکست دی جبکہ سینئر گرلز شوٹنگ بال سیریز میں بھارت نے نیپال کو 15-06اور15-02 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی فاتح ٹیم بھارت کی جانب سے دنیش کمار، ارون شرما اور اسلم نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ، شوٹنگ بال سیریز کے مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن راوندرا تمارانے سیریز کی فاتح ٹرافی بھارت کے کپتان کو پیش کی، سیریز کے اختتام پر مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن راوندرا تمارا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کے متحدہ عرب امارات میں جلد ہی پاکستان ،بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین ملکی سیریز کا انعقاد کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے سیکریٹری سید مدد علی شاہ سندہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتویٰ بلوچستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالکریم لونی، خالد بروہی اور اعجاز احمدنے ٹیلیفونک پیغام میں ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری راوندرا تمارا کو سیریز کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

وقت اشاعت : 10/06/2018 - 16:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :