ورلڈ کپ کی تیاری ،مصر کے سپر اسٹار محمد صلاح کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت

چیمپیئنز لیگ فائنل میں زخمی ہونا ان کے کیریئر کا بدترین لمحہ تھا، محمد صلاح

اتوار 10 جون 2018 16:40

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مصر کے سپر اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت کی، وہ پر امید ہیں کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں یوروگوائے کے خلاف ایکشن میں ہوں گے ۔لیورپول کے لیے کھیلنے والے محمد صلاح نے مصر کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ روس روانگی سے پہلے یہ مصر کی ٹیم کا قائرہ میں فائنل ٹریننگ سیشن تھا۔

محمد صلاح ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انجرڈ ہو گئے تھے، لیکن برق رفتار فاورڈ پر امید ہیں کہ ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔مصر کی ٹیم گروپ میچز میں روس اور سعودی عرب سے بھی مقابلہ کرے گی۔مصری فٹبالر محمد صلاح نے انکشاف کیا ہے کہ چیمپیئنز لیگ میں زخمی ہونے کے بعد انہیں رئیل میڈرڈ اور اسپین کی فٹبال ٹیم کے کپتان سرگیو راموس کا ایک پیغام ملا تھا لیکن انہوں نے جوابا اپنے زخمی ہونے کو معمول کا واقع قرار دینے سے اجتناب کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہسپانوی کھلاڑی نے ان کے ساتھ جو کچھ کیا اس پر وہ اسے کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ چیمپیئنز لیگ فائنل میں زخمی ہونا ان کے کیریئر کا بدترین لمحہ تھا۔ یا د رہے کہ یوکرین میں ہونے والے فائنل کے دوران راموس نے انگلش کلب لیور پول کیلئے کھیلنے والے محمد صلاح کو اس طرح گرایا تھا کہ صلاح کا کندھا زخمی ہوگیا اور وہ نہ صرف اس فائنل سے باہر ہو گئے بلکہ مصر کی جانب سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ ی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 10/06/2018 - 16:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :