سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے مستقبل کے بارے میں بڑا اعلان کردیا

نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا ، اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری پرفارمنس پر ہوگا: میسی

پیر 11 جون 2018 11:10

سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے مستقبل کے بارے میں بڑا اعلان کردیا
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون2018ء) لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے ۔ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ دن میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئی، سٹار پلیئر کو ورلڈ کپ کے بعد ملک کی نمائندگی جاری رکھ پانے پر غیریقینی سے دوچار ہیں، وہ اس سے قبل 2016 ءمیں بھی انٹرنیشنل فٹ بال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی دباﺅ کے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا تھا، 2014ءکے فائنل میں جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

میسی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری پرفارمنس پر ہوگا، ارجنٹائن کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو ماسکومیں آئس لینڈ کیخلاف کرے گی۔رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں صرف 3دن باقی رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منچلوں کی بڑی تعداد روس میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رخ کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں گھروں میں ٹیلی ویژن سکرین کے سامنے موجود3 ملین سے زائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018ءکو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 ءکو اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے آفیشل فٹ بال ٹیلسٹار 18کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔ٹیلسٹار فٹ بال پہلی بار 1970 ءکے ورلڈ کپ میں استعمال ہوا تھا۔

یہ فٹ بال کلاسک فٹ بال کو جدید پینل ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے جرمن کی مشہور کمپنی ایڈیڈاس نے بنائی ہے۔1970 ءسے اب تک ہر ورلڈ کپ میں ایڈیڈ اس فٹ بال فراہم کرتی ہے۔ فیفا نے امید کی کہ یہ فٹ بال ماضی کی فٹ بال سے زیادہ مشہور ہو گی۔ 1970 ءمیں استعمال کیے جانے والے فٹ بال میں 32 مختلف پینل تھے جن میں سے 12 کالے رنگ کے تھے۔ اس فٹ بال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی گیند تھی جو ٹی وی کے لیے بنائی گئی تھی۔اس کی 12 سیاہ پٹیوں کے باعث ٹی وی پر اس کو بہتر انداز سے دیکھا جا سکتا تھا۔سپین میں 1982 ءکے فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹینگو کے نام سے فٹ بال استعمال کیا گیاجو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 11/06/2018 - 11:10:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :