پاکستان اور رشیااسپورٹس سرگرمیوں کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں ، قونصل جنرل رشیا

فٹبال کلب کراچی کے صدر حمزہ فاروق کی قیادت میں رئیس خان ، نصرت واحد کی الیکسنڈر جی خوزین سے ملاقات

پیر 11 جون 2018 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) مقامی فٹبال کلبز کے وفد کی رشین قونصل جنرل سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروق کی قیادت میں وفد نے رشین قونصل جنرل الیکسنڈر جی خوزین سے ملاقات کی اس موقع پر مارٹا وومن فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان اور سینئر نائب صدر نصرت واحد بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

وفد نے فٹبال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی قونصل جنرل رشیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور رشیا دیگر شعبوں کے ساتھ اسپورٹس کیلئے مشترکہ طور پر کام کر سکتے ہیں فٹبال کلب کراچی کے صدر حمزہ فاروق نے کلچرل ٹریڈ اینڈ اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشیا اور پاکستان کے مقامی فٹبال کلب کے وزٹ فٹبال سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ملک میں فٹبال کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مارٹا وومن فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے قونصل جنرل کو بتایا کہ ایم ڈبلیو ایف سی کا قیام 2011میں عمل میں لایا گیا ۔

اپنی مدد آپ کے تحت فٹبال ٹورنامنٹس کے انعقاد اور وومن کھلاڑیوں کی پروفیشنل کوچز کے ذریعے تربیت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
وقت اشاعت : 11/06/2018 - 16:07:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :