کیریبین پریمیر لیگ آٹھ اگست 2018 سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی،لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کریگی

پیر 11 جون 2018 20:00

کیریبین پریمیر لیگ آٹھ اگست 2018 سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی،لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کریگی
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء)کیریبین پریمیر لیگ آٹھ اگست 2018 سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کریں گے۔ انہیں کیرن پولارڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہولڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 26 سالہ ہولڈر کو 56 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں کالی آندھی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔۔
وقت اشاعت : 11/06/2018 - 20:00:06