لاہور، دوسری ا ایس این جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ 2018ء کاشف آصف اور اشعب عرفان نے جیت لی

پیر 11 جون 2018 21:13

لاہور، دوسری ا ایس این جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ 2018ء کاشف آصف اور اشعب عرفان نے جیت لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) دوسری ا ایس این جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ 2018ء کاشف آصف اور اشعب عرفان نے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق جونیئراور سینئر کیٹیگریز کے فائنل بہت ہی دلچسپ رہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم تھے،اس کے علاوہ خزانچی پنجاب سکواش طارق ملک، سپورٹس آفیسر ایس این جی پی ایل محمد ہارون،مینجر سکواش ٹیم فرخ امین، ٹورنامنٹ ریفری عاصم امین، کوچز، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سینئر کیٹیگری کے فائنل میں معین رئوف نے پہلے سیٹ میں کاشف آصف کو 8/11 سے ہرایا مگر اگلے تینوں سیٹ میں کاشف آصف نے شاندار کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔ فائنل سکور 8/11, 11/1, 11/3, 11/4 رہا۔

(جاری ہے)

ادھر جونیئر کیٹیگری میں اشعب عرفان نے اپنے سے بڑے جنیدخان کو زبردست مقابلے کے بعد 30 منٹوں کے مقابلے میں 12/10, 11/9,11/9 کے زبردست مقابلے کے بعد ہرایا۔

جنید خان نے ہر سیٹ میں مقابلہ کافی زبردست کیا مگر اشعب عرفان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شیراز سلیم نے سوئی گیس کے سپورٹس سیل کے صدر سہیل گلزار، سیکرٹری اشرف ندیم ، سپورٹس آفیسر محمد ہارون اور مینجر فرخ امین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے رمضان میں یہ میلہ سجایا اور بچوں کو سکواش کی ایک بہترین تفریح مہیا کی۔
وقت اشاعت : 11/06/2018 - 21:13:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :