آئرلینڈ اور اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

منگل 12 جون 2018 13:12

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل بدھ کو ڈبلن میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو پہلے میچ میں 346 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم نے آئرش ٹیم کو 306 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 12/06/2018 - 13:12:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :