ورلڈ کپ ٹرافی کا روس سمیت دنبا بھر کے 51ملکوں اور 91شہروں کا دورہ مکمل کرلیا

ورلڈ کپ ٹرافی نے 9 ماہ قبل روس سے ہی اپنے دورے کا آغاز کیا تھا ، ایک لاکھ 72ہزار کلومیٹر سفر طے کیا

منگل 12 جون 2018 14:47

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل عالمی کپ کی ٹرافی نے روس سمیت دنیا بھر کے 51ملکوں اور 91 شہروں کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی نے 9 ماہ قبل روس سے ہی اپنے دورے کا آغاز کیا تھا اور اپنے سفر کے اختتام تک ایک لاکھ 72ہزار کلومیٹر سفر طے کیا۔۔فیفا کے رکن ملک ہونے کے ناطے یہ ٹرافی پاکستان بھی لائی گئی تھی تاہم اس نے مجموعی طور پر 51ملکوں کے 91شہروں کا دورہ کیا جس کے دوران شائقین فٹبال کو اس ٹرافی کو قریب سے دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

اس دورے کے دوران 8لاکھ سے زائد شائقین کو ٹرافی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور 5لاکھ 70ہزار سے زائد نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔اس سلسلے کا آغاز 2006 میں کیا گیا جہاں ورلڈ کپ کی ٹرافی مختلف ممالک میں لائی جاتی ہے اور فیفا کے مقرر کردہ سفیر اس ٹرافی کے ساتھ کرتے ہیں۔اس مرتبہ فیفا نے میزبان ملک روس میں ٹرافی کا طویل ترین سفر ڈیزائن کیا تھا جس کی وجہ سے اس ٹرافی نے طویل ترین سفر طے کیا۔۔فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 14جون کو منعقد ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/06/2018 - 14:47:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :