پاکستان ، سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل بری خبر آگئی

منگل 12 جون 2018 16:22

پاکستان ، سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل بری خبر آگئی
ایڈنبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون2018ء) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان آج پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بارش کھیل کو متاثر کر سکتی ہے۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کو خراب موسم کے سبب اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا اور آج بھی مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم یہ میچ کیلئے خطرہ نہیں بن سکے گی۔واضح رہے کہ یہ سکاٹ لینڈ کا دبئی میں جنوری دو ہزار سترہ کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہے جس میں اسے آئرلینڈ کیخلاف 98 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

گزشتہ بیس میں سے سترہ میچوں میں فتحیاب پاکستانی ٹیم کو آج اپنے اہم بیٹسمین بابر اعظم کے بغیر میدان سنبھالنا ہوگا جو ڈیبیو کے بعد گزشتہ بیس میچوں میں شریک ہوئے لیکن سکاٹ لینڈ کیخلاف ان کی غیر حاضری محسوس کی جائے گی کیونکہ وہ بازو کی انجری کے سبب کھیلنے سے محروم ہیں اور ا ن کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے قبل شاہینوں نے ایڈنبرا میں خوب پریکٹس کی۔

قومی بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیوں کو دور کیا جبکہ عثمان شنواری، شاداب خان اور حسن علی نے بالنگ میں خوب پسینا بہایا۔ فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ پریکٹس سے بہت فائدہ ہورہا ہے اور وہ اپنی بالنگ سے مطمئن ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ٹی 20سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
وقت اشاعت : 12/06/2018 - 16:22:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :