MENU Open Sub Menu

کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقادبہت ضروری ہیں، کوچ غضنفر علی

کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقادبہت ضروری ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) قومی جوڈو ٹیم کے کوچ غضنفر علی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد بہت ضروری ہیں، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کھیلوں کے گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کا قیام ضروری ہے جس میں نئی نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے روکنے کے لئے کھیلوں کی تربیت دی جائے، انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا کھیلوں کی تنظیموں کو فائدہ اٹھاکر ضلعی سطح پر طلباء و طالبات کے لئے کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں جس میں نیا ٹیلنٹ سامنا آسکتا ہے اس ٹیلنٹ کی بروئے کار لانے کے لئے فیڈریشنز پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی جونیئر تربیتی کیمپ لگا ئے جس میں دو ہفتے کی تربیت دی جائے جس سے کھلاڑیوں کو بہت فائد ہ ہوگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جوڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جوڈوکے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور حکومت کو ان کھلاڑیوں کی اس سلسلہ میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جس سے کھلاڑیوں کے مزید حوصلے بلند ہونگے اورکھلاڑی مزید ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

کھلاڑیوں کو دگنی تنخواہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز

کھلاڑیوں کو دگنی تنخواہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈنے اگلے مالی کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے اور اس مرتبہ 35 کے بجائے صرف 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ... مزید

وقت اشاعت : 12/06/2018 - 21:28:31

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments