MENU Open Sub Menu

جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ 14 اگست کو کھیلی جائے گی

جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ 14 اگست کو کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء)ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام جشن آزادی جوڈو چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع ہوگی، ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری غضنفر علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہے اور چمپئن شپ میں دس مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں 50 کلوگرام، 55کلوگرام، 60 کلوگرام، 66کلوگرام، 73کلوگرام، 81 کلوگرام، 90کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) عامر بٹ نے منظوری دے دی ہے اور چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 12/06/2018 - 21:28:46

Your Thoughts and Comments