پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جون 2018 19:37

پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
ایڈنبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے سلسلے میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایڈنبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مسلسل دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی ایک تبدیلی کرتے ہوئے عثمان شنواری کو محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ جبکہ آئی سی سی رینکینگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو اس میچ میں بھی فتح حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 13/06/2018 - 19:37:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :