کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ایم ڈی ایس ایس جی سی منور بصیر انتقال کر گئے

بدھ جون 21:34

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ایم ڈی ایس ایس جی سی منور بصیر انتقال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی منور بصیر گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال،سوئی سدرن گیس کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی محسن علی خان ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم منور بصیر نے اپنے دور میں کراچی ہاکی کی بہتری کے لئے کئی اہم اقدامات کئے جس کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا تھا ،کراچی کی ہاکی کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے بھی وہ پہلے صدر تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2018 - 21:34:25

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments