بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا

پریانکا چوپڑا وہ واحد بھارتی اداکارہ ہیں جو گزشتہ برس فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراں کی فہرست میں شامل ہوئیں

جمعرات جون 19:41

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) بولی وڈ سمیت تقریبا دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز اور دیگر شعبوں میں اگرچہ مرد و خواتین کے معاوضوں میں فرق پایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ ایک سال سے بولی وڈ میں اس تفریق کو ختم کرنے سے متعلق مہم چل پڑی ہے۔اگرچہ پریانکا چوپڑا کا شمار پہلے بھی بولی وڈ کی مہنگی اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراں میں ہوتا تھا۔

اور پریانکا چوپڑا وہ واحد بھارتی اداکارہ ہیں جو گزشتہ برس فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔تاہم اب پریانکا چوپڑا نے فلم میں معاوضے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنا معاوضہ بڑھا کر اپنی فیس ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے برابر کردی۔ آنے والی فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا نے 12 کروڑ روپے کا معاضہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے کے لیے سب سے پہلے 14 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے اپنے معاوضے میں 2 کروڑ روپے کی کمی کی۔اداکارہ نے 12 کروڑ روپے معاوضہ دینے پر ہی سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے حامی بھری۔اس سے قبل ایک فلم کے لیے 12 کروڑ روپے صرف دپیکا پڈوکون نے لیے تھے۔دپیکا پڈوکون نے متنازع فلم پدماوت میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

پدماوت میں دپیکا پڈوکون کا معاوضہ اتنا زیادہ تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے دونوں اداکاروں یعنی رنویر سنگھ اور شاہد کپور کا مجموعی معاوضہ بھی ان سے کم تھا۔تاہم بعد ازاں فلم کی ٹیم نے رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے معاوضوں میں اضافہ کردیا تھا۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 19:41:29

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments