MENU Open Sub Menu

نیوزی لینڈ کی آمیلیا نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

نیوزی لینڈ کی آمیلیا نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کی اوپننگ بلے باز آمیلیا کر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ڈبل سنچری بنانے والی نیوزی لینڈ کی پہلی اور دنیا کی دوسری کرکٹر بن گئیں۔

گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باؤلرز کی خوب درگت بناتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔

17 سالہ آمیلیا کر نے 232 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا آسٹریلین کرکٹر بلینڈا کلارک کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔کلارک نے 1997 میں ڈنمارک کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں 229 رنز کی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔آمیلیا نے 145 گیندوں پر 2 چھکوں اور 31 چوکوں کی مدد سے 232 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

کھلاڑیوں کو دگنی تنخواہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز

کھلاڑیوں کو دگنی تنخواہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈنے اگلے مالی کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے اور اس مرتبہ 35 کے بجائے صرف 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ... مزید

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 21:16:44

Your Thoughts and Comments