فیفا ورلڈ کپ ،اسرائیلی فٹبال شائقین کیلئے مفت قیام و طعام

پیر 18 جون 2018 12:00

فیفا ورلڈ کپ ،اسرائیلی فٹبال شائقین کیلئے مفت قیام و طعام
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) روس میں آباد یہودی کمیونٹی نے اسرائیل کے شائقین فٹبال کیلئے اسٹیڈیمز کے قریب کھانے کے علاوہ عبادت کیلئے جگہ اورمفت انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے ایک اخبار کے مطابق رشین فیڈریشن میں درجنوں کی تعداد میں ربی رہائش پذیر ہیں جنہوں نے اسرائیلی شائقین فٹبال کیلئے نہ صرف مفت گرم کھانے اور انٹرنیٹ کا انتظام کیا ہے بلکہ ان کی روحانی ضرورت کے پیش نظر انہیں عبادت کے لئے جگہ اور قیام کے لئے رہائش گاہ کی فراہمی کا بھی اہتمام کیا ہے۔واضح رہے کہ روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے میچز11شہروں میں کھیلے جائیں گے جہاں اسرائیلی فٹبال شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 18/06/2018 - 12:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :