مصری فٹبالر محمد الشناوی کے ایک قدم نے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئیے

محمد الشناوی نے شراب بنانے والی کمپنی کا مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 23:44

مصری فٹبالر محمد الشناوی کے ایک قدم نے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئیے
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) :مصری فٹبالر محمد الشناوی کے ایک قدم نے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئیے۔ محمد الشناوی نے شراب بنانے والی کمپنی کا مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول کھیل فٹ بال کا عالمی میلہ روس میں سج چکا ہے۔دنیائے فٹ بال کے نامور نام رونالڈو،میسی اور محمد صلاح اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔

بڑی بڑی ٹیموں نے اپنے اپنے اہداف چن لئیے ہیں ۔روایتی اور غیر روایتی حریف ایک دوسرے کو فٹبال کے میدان میں دھول چٹارہے ہیں۔تاہم ایسی ہی چکا چوند میں ایک مصری مسلمان فٹ بالر نے دنیا کا دھیان ایک دم اپنی جانب مبذول کر لیا ہے ۔29 سالہ مصری فٹبالر محمد الشناوی کے ایک قدم نے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئیے۔

(جاری ہے)

محمد الشناوی نے شراب بنانے والی کمپنی کا مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔

مصری کھلاڑی کو یورو گوئے کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر میچ کے اختتام پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز پیش گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھانے کے بجائے اسے ٹھکرانے کا اشارہ دیا اور آگے بڑھ گئے۔29 سالہمحمد الشناوی نے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ جس کمپنی کے تعاون سے ایوارڈ پیش کیا جارہا ہے وہ شراب بنانے اور فروخت کرنے کا غیر اسلامی کاروبار کرتی ہے ایوارڈ ٹھکرانے کے بعد مذکورہ کمپنی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر مصری فٹبالر کی تصویر پوسٹ نہیں کی حالانکہ یہ کمپنی فیفا کی آفیشل اسپانسر ہونے کی وجہ سے ہر مین آف دی میچ کی تصویر ایورڈ کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔

ان اشناوی کے اس اقدام کے بعد ہر جانب سے انکی مدح سرائی کی جارہی اور انکے اس اقدام کو مثال قرار دیا جارہا ہے جبکہ کچھ لوگ اسے ناپسندیدہ عمل بھی قرار دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/06/2018 - 23:44:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :